جمیعت علماء اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادتحریک انصاف نے جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی جو آج الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔