کوئی ثابت کرے نیب کے خوف سے ایک تاجر نے بھی ملک چھوڑا ،استعفا دیدونگا،چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست ہمیشہ قائم رہے گی، کسی شعبے میں بے جا مداخلت نہیں کی۔ پانچ سو کی جگہ پانچ لاکھ خرچ کرنے کا پوچھا تو کیا غلط کیا، احتساب کے شفاف عمل پر یقین رکھتے ہیں۔بدعنوانی کو دیکھ کر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہے، اربوں روپے ریکور کر کے حکومتی خزانے میں جمع کرائے،ثابت ہو جائے ایک تاجر نے بھی نیب کے خوف سے ملک چھوڑا تو گھر چلا جاؤں گا۔ تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، چیئرمین نیب کا عہدہ عوام کی خدمت کیلئے ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، تاجروں، سرمایہ کاروں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے، کسی سرمایہ کار سے آج تک یہ نہیں پوچھا، آپ سرمایہ کہاں سے لائے۔جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایک صورت میں ضرور پوچھا اگر آپ نے منی لانڈرنگ کی،انہوں نےکہا پورے ملک میں کہیں نظر نہیں آیا کہ اربوں ڈالر کہاں خرچ ہوئے، حکومت اور ریاست پاکستان میں واضح فرق ہے، سازگار ماحول سے ہی ملک میں سرمایہ کاری آتی ہے، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث امن و امان بحال ہوا۔ عوام رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سوچ سمجھ کر کریں۔