مولانا بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لیکر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں: شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور کشمالہ کے اکاؤنٹس میں معاشی انقلاب کس بزنس سے آیا ؟ یہ واضح ہو گیا کہ مولانا بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے کر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حسین نے انکشاف کیا کہ فضل الرحمان نے ان کے سامنے لیبیا اور عراق سے پیسہ لیا یہ ملک دشمنی ہے، اب ان کے خلاف فورا کاروائی ہونی چاہیے تاکہ عوام کے سامنے حقائق واضح ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ حسین کہ انکشاف کے بعد تو واضح ہو گیا کہ فضل الرحمان بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے رہے ہیں یہ بیرونی طاقتوں کہ کہنے پر پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔