5 فروری کا جلسہ۔۔پی ڈی ایم نے مقام بدل دیا

Jan 26, 2021 | 15:38:PM
5 فروری کا جلسہ۔۔پی ڈی ایم نے مقام بدل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کو جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔

ذرائع مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور پی ڈی ایم کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ (ن) لیگ کی درخواست پرکیا گیا۔

واضح رہےکہ 11جنوری کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے پنڈی میں جلسے سے متعلق سوال پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ  ان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔