قومی اسمبلی میں بجلی مہنگی کرنے پر نوک جھوک،اپوزیشن کے اصرار پر تحریک التوا منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اصرار پر ڈپٹی اسپیکر نے نوید قمر کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحریک التوا منظور کر لی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی کے ارکان کے اعتراضات پر جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اگر آپ اتنے بضد ہیں تو میری درخواست ہے کہ ابھی تحریک التوا لگا دیں ہم ان کی کارستا نیو ں کا ابھی جواب دے دیں گے ، ہم اپوزیشن کی تحریک التوا کھلے دل سے قبول کرتے ہیں، اس موقع پروفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا جب ہم جواب دیں گے تو اپوزیشن کو بھی بڑے دل کے ساتھ اسے سننا پڑے گا،اپوزیشن دل کھول کر اور بڑے جگرے کے ساتھ پھر جواب سننے کا حوصلہ رکھے، اسی دوران پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت جس زبان میں بات کرے گی جواب بھی اسی زبان میں دیں گے، یہ عوامی اہمیت کا حامل ایشو ہے ، عمر ایوب نے جواب دیا کہ ہم سابق وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں ے میں نے صرف یہ کہا کہ آپ کو حوصلہ رکھنا چاہئے ، اپوزیشن کے حوالے سے پیشین گوئی کررہا ہوں کہ یہ واک آو¿ٹ کر جائینگے۔
قبل ازیں سید نوید قمر نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس رولز 109 کے تحت تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اس کا اثر ہر پاکستانی کی زندگی پر ہوتا ہے لوگوں پر کچھ رحم کریں، اس تحریک التوا کو ایجنڈہ کا حصہ نہیں بنایا گی۔