(24 نیوز)ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھارت کے زوال کا وقت شروع ہو چکا ، کشمیر کی جدوجہد میں کراچی اور اس کی معیشت ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم یہاں ایک اسمبلی لگائیں گے، عوامی اسمبلی کشمیر کو آزاد کرائے گی۔ آج کے دن کے حوالے سے ہمیں تاریخ پتہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے نقش اس خطے کے ہر ملک میں دیکھتے جا سکتے ہیں، کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے ۔ کشمیر ، پنجاب اور ملک کے دوسرے صوبوں میں جارحیت کے باعث بھارت بے نقاب ہو رہا ہے۔ گلوبل سیاست میں بہت تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔