(24 نیوز) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن یکم فروری سے 8 ہزار پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی فزیکل ویری فیکیشن کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی تصدیق کو بی فارم کی موجودگی سے مشروط کر دیا گیاہے۔ پیف پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 50 ہزار سے زائد طلبا کی تصدیق کرے گا۔
پیف پارٹنر سکولوں میں حاضری رجسٹرڈ، سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا کے اندراج کی تصدیق کرے گا۔ پیف پارٹنر سکولوں میں طلباکی فیسوں کی ادائیگی کے ایجوکیشن وائوچر بھی چیک کرے گا ۔یکم فروری سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی سپیشل ٹیم سکولوں کی انسپکشن کرے گی۔