اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ ا وورسیز پاکستانی ہر مشکل وقت میں اپنے ملک کی مدد کے لئے آتے ہیں ،بیرون ملک رہنے والے پاکستانی ہمارے سفیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور میں آسٹریلین دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں ہمارے بہترین سفیرہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر مشکل وقت میں اپنے ملک کی مدد کے لئے آتے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں پاکستانی طلبہ آسٹریلیا کو ترجیح دیتے ہیں۔ بہترین بزنس مین کی سطح پر وفد کا تبادلہ ہونا چاہئے۔