(24 نیوز)طلبہ اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب، رجسٹرار کی جانب سے آن لائن پیپرزکےلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار نے طلبا کے احتجاج کے بعد آن لائن پیپرزکےلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ مراسلہ ملنے پر طلبا کا مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان۔کووڈ حالات کی وجہ سے یونیورسٹی سے الحاق شدہ تمام کالجز مین پیپرز آن لائن لینے کافیصلہ ۔ سمسٹرسسٹم کے تحت چلنے والے تمام پروگرامز کے پیپرز آن لائن لئے جائیں گے۔
طلبہ کی جانب سے بوسن روڈ پر لگی رکاوٹیں ہٹا دی گئی۔نوٹیفکیشن ملنے کے بعد طلبا نے احتجاج ختم کردیا۔مطالبات مانے جانے پر طلبا کی خوشی دیدنی تھی۔ اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا ہر جائز مطالبے کے لئے سڑکوں پر آنا پڑتا ہے۔