(24 نیوز)ممبر پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات کی۔ ن لیگی ایم پی اے نے ملاقات میں حلقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔ لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے خواجہ دائودسلمانی کی سپیکر چوہدر ی پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق شکوے شکایت کی۔پرویز الہیٰ نے سینیٹ الیکشن کے بعد مطالبا ت پورے کرانے کی یقین دہانی کرائی۔