ایک منٹ میں کورونا کا خاتمہ کرنیوالا سپرے تیار

Jan 26, 2021 | 21:11:PM

(24 نیوز)ترکی میں محققین نے کورونا کے خلاف اہم سنگ میل حاصل کر لیا، وبا سے بچاو کے لئے ویکسین کے متبادل نیسل اسپرے تیار کر لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپرے ایک منٹ میں کورونا کا خاتمہ کرتا ہے اور اس کا استعمال مکمل طور پر محفوظ ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔کورونا کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں یہ اہم پیش رفت ہے جو کہ برصہ کی یولودیگ جامعہ میں کی گئی۔
محققین نے اس محلول یعنی سولوشن کو جینوسن کا نام دیا ہے جو کہ ایک منٹ میں مکمل طور پر کورونا وائرس کے خاتمے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مائیکرو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تیار کر دہ اس محلول کو جانچ کے بعد محفوظ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس سپرے سے بیکٹیریا اور وائرس کی افزائش رک جاتی ہے۔
تحقیقی کرنیوالی ٹیم کے رکن تیمل کا کہنا ہے کہ جائزے میں یہ ثابت ہوئی ہے کہ نیسل اسپرے ایک منٹ کے اندر وائرس کو مار ڈالتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خلیوں پر اثراندار نہیں ہوتا جس سے خلیوں اور جھلیوں کو نقصان نہیں پہنچتا لہذا اس کا مطلب ہے کہ یہ استعمال کرنا محفوظ ہے کیونکہ اس سے انسانی خلیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔

مزیدخبریں