یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا

Jan 26, 2021 | 23:57:PM
یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)یورپی پارلیمنٹ نے تحقیقاتی ادارے ای یو ڈس انفولیب کے بھارت سے متعلق انکشافات پر نوٹس لیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ای یو ڈس انفولیب کے معاملے کو اٹھا لیا جبکہ ای یو ڈس انفولیب کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو انڈین کرونیکلز کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا اور بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جاملتا ہے جو کہ یورپ میں پاکستان مخالف پروگرامات منعقد کر کے پروپیگنڈا پھیلاتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں یورپی یونین میں فیک نیوز سے متعلق کام کرنے والے تحقیقی ادارے نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے سیکڑوں ایسی ویب سائٹس اور جعلی تنظیموں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی تھی جو یورپ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔
یہ نیٹ ورک 65 ملکوں میں 265 ویب سائٹ کے ذریعے پرانے اور غیر فعال یا جعلی نام کے اخبارات سے بے بنیاد خبریں پھیلاتی ہیں۔