لفٹ دینے کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی عدالت نےلفٹ دینے کے بعد خاتون سے زیادتی کرنیوالے ٹیکسی ڈرائیور کو 10 سال قید کی سزا سنادی ۔
یارکشائر پولیس کے مطابق رشید احمد نے متاثرہ خاتون کو گزشتہ برس 20 جولائی کو دوران سفر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون کی دوست نے واقعے کی اطلاع پولیس کی دی اور ٹیکسی ڈرائیور عمران رشید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اگلے ہی روز ہڈرز فیلڈ میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور کچھ ہی عرصہ بعد اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان نے وکی کوشل کا ویڈیو چوری کرکے انسٹاگرام پر ڈال دیا ۔۔ پھر اداکار کا جوابی وار۔۔؟
عدالتی فیصلے کے بعد بات کرتے ہوئے برطانوی پولیس اہلکار نے کہا کہ امید ہے کہ یہ فیصلہ متاثرہ خاتون اور دیگر خواتین اور لڑکیوں کے لیے سکون کا باعث ہو گا، تاکہ وہ عوامی مقامات پر خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی امید ہے کہ یہ فیصلہ دیگر متاثرین کو آگے آنے اور اس طرح کے جرائم کو رپورٹ کرنے کی ترغیب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ پرعلاج۔۔ مریضوں کے بلوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ