(مانیٹرنگ ڈیسک)سینما کی ٹیکٹ خریدتے وقت یاشاپنگ کےدوران ایک چیز جس سے ہر کوئی جان چھڑاتا ہے وہ ہے لمبی قطار میں کھڑا ہونا، برطانیہ کے نوجوان نے اس مسئلے کا انوکھا طریقہ نکال لیا۔
قطار میں کھڑے ہوکر اپنی چیزوں کا انتظار کرنا ہر شخص کوبورنگ لگتا ہے؟ لیکن اگر ہم آپ کو بتائیں کہ برطانیہ کا ایک شخص اس کام کو اپنا کاروبار بنا کر روزانہ ہزاروں کما رہا ہے تو آپ کا پہلا ردعمل کیا ہوگا۔ ظاہر ہے آپ حیران ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لفٹ دینے کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ نے پیسہ کمانے کا ایک ایسا طریقہ نکالا ہے جس کے بارے میں جان کر ہر کوئی حیران ہے ، فریڈی بیکٹ اپنے فارغ وقت میں 'ماہر ویٹر' کے طور پر کام کرتے ہیں اور امیر لوگوں کی جگہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کرتے ہیں۔ فریڈی ایک مہینے میں اتنا کماتا ہے جتنا لوگ سالانہ کماتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فریڈی عام طور پر دوسرے لوگوں کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ 20 پاؤنڈز یعنی 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
اس طرح فریڈی لائن میں کام کر کے تقریباً 5 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہے؟
فریڈی ایک تاریخی افسانہ نگار ہیں البتہ وہ گزشتہ 3 سال سے اپنے فارغ وقت میں لوگوں کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پیسہ کمارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان نے وکی کوشل کا ویڈیو چوری کرکے انسٹاگرام پر ڈال دیا ۔۔ پھر اداکار کا جوابی وار۔۔؟
فریڈی کا کہنا ہے کہ ان کے زیادہ تر کلائنٹ امیر لوگ ہیں جن کے پاس خود قطاروں میں کھڑے ہونے کا وقت نہیں یا انہیں پھر اتنا انتظار کرنا اچھا نہیں لگتا تاہم کچھ پیسوں کےعوض وہ قطار میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کردیتے ہیں۔