موسم کیسا رہیگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم شدید سرد اور خشک جبکہ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ،صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرے افراد کی جگہ قطاروں میں کھڑے ہوکر ہزاروں پائونڈ کمانے والا نوجوان
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا البتہ سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لفٹ دینے کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع جزوی آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہوگا۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔