لاہورانار کلی دھماکا۔۔ ڈیوائس رکھنے والے دہشتگرد کی تصویر منظر عام پرآ گئی

Jan 26, 2022 | 11:25:AM

(24نیوز)انارکلی دھماکہ کی تفتیش میں پیش رفت ،24نیوزنے جائے وقوعہ پر ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر حاصل کرلی، قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال دہشت گردی کا نیٹ ورک بریک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔

 تحقیقاتی اداروں کے مطابق جائے وقوعہ پر ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا ،نامعلوم دہشت گرد نے پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی، دہشت گرد نے طارق انٹرپرائز کے سامنے بیگ رکھا اور ڈیوائس رکھنے کے بعد ملزم رکشہ پر بیٹھ کر لاری اڈا گیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی، تاہم دہشت گردوں کا نیٹ ورک بریک کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔انارکلی دھماکے میں ملوث شخص دھماکہ خیز مواد رکھنے کے بعد رکشہ پر بیٹھ کر سبزی منڈی کی جانب فرار ہوا، کیمروں کی پہنچ سے دور ہونے کے بعد تاحال مرکزی کردار کو حراست میں نہ لیا جا سکا ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو لاری اڈا تک لےجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ،رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ابتدائی تفتیش میں رکشہ ڈرائیور نے بیان دیا کہ مبینہ دہشت گرد پنجابی میں بات کر رہا تھا۔

 دوسری جانب وقوعہ کے قریب سے حراست میں لئے گئے مزدور بھی رہا کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 20 جنوری کوصوبائی دارالحکومت لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انارکلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 27زخمی ہو ئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آنکھیں موت کا اندازہ قبل ازوقت لگا سکتی ہیں۔اہم خبر جانیے
 

مزیدخبریں