صحت کارڈ بہترین اقدام۔غریب کو بھی سہولیات میسر ہو نگی :عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، ماضی میں حکمرانوں کو کھانسی بھی آتی تو علاج کیلئے باہر چلے جاتے ، پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لئے بن کر رہ گیا ۔ اب غریب کو بھی بہتر صحت کی سہولیات میسر ہونگی، صحت کارڈ جیسی سہولیات دنیا بھر میں کہیں نہیں۔
اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا صحت کارڈ ہوگا، صحت کارڈ سے پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی علاج کرایا جاسکتا ہے، امیر ممالک میں ہیلتھ انشورنس کیلئے پریمیم دینا پڑتا ہے، میں نے برطانیہ کا سب سے اچھا نیشنل ہیلتھ سسٹم دیکھا ہے، ہمارا ہیلتھ کارڈ سسٹم اس سے بھی آگے نکل گیا ہے، پاکستان میں سرکاری اسپتالوں کا معیار گرتا گیا، میانوالی جیسے علاقے سے لوگوں کو راولپنڈی علاج کی غرض سے آنا پڑتا تھا، لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ہیلتھ کارڈ کتنا بڑا اقدام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ نہ ہونے سے غریب کو علاج کرانے میں دشواریوں کا سامنا تھا، کہتے ہیں ایشین ٹائیگر بن جائیں گے مگر کسی نے اس وژن پر سوچا ہی نہیں، پیسہ نہ ہونے سے غریب کو علاج کرانے میں دشواریوں کا سامنا تھا، ہم نے کبھی فلاحی ریاست کی کوشش ہی نہیں کی، ہیلتھ انشورنس پر 450 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت نے جو اقدام کیا اس کیلئے حوصلہ چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہیگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی