بوم بوم آفریدی کمر کی  تکلیف میں مبتلا۔۔

Jan 26, 2022 | 15:29:PM

(24نیوز) پی ایس ایل کے 7ویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سٹار  آل راؤنڈر شاہدآفریدی شدید کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے کمر کی شدید تکلیف کے باعث بائیو سکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کی ہے،شاہد آفریدی نے بائیو سکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کو دی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیںکاش ایسا نہ کرتی۔۔؟ ثانیہ مرزا جلد بازی کے فیصلے پر  افسردہ
 

مزیدخبریں