مولانا فضل الرحمان سے لیاقت بلوچ کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹک ٹاک پر دھوم، کتنے فالورز؟؟
دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماﺅں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ، ملاقات میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگوہوئی۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومت کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، 2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت کے حساب کا نعرہ بھی عمران خان کی طرح کھوکھلا نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کے سکول جانے پر پابندی لگ گئی