(24 نیوز)کراچی پولیس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہردھرنا دیئے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا، جس سے کئی کارکنوں کی حالت غیر ہو گئی جبکہ متعددزخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے بلدیاتی بل کیخلاف وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف احتجاجی ریلی نکالی ،پولیس نے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی مگر کارکن رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچ گئے اور دھرنا دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کے سکول جانے پر پابندی لگ گئی
کراچی پولیس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر ایم کیو ایم کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی،پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد کارکن زخمی جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی کی حالت خراب ہو گئی،پولیس نے ایم کیو ایم کے 6 کارکنوںکو حراست میں لے لیا ، گرفتار افراد کو درخشان تھانے منتقل کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹک ٹاک پر دھوم، کتنے فالورز؟؟