فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، باردوی سرنگین بنانے کا ماہر دہشتگرد ہلاک

Jan 26, 2022 | 19:04:PM

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، دیسی ساختہ بارودی سرنگین بنانے کا ماہر دہشتگرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کیا،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد صدام مارا گیا، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ماراگیا دہشتگرددیسی ساختہ بارودی سرنگین بنانے کا ماہر تھا،دہشتگرد صدام دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائے تاوان میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کے سکول جانے پر پابندی لگ گئی

مزیدخبریں