(24 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے،مراد علی شاہ بغیر پروٹوکول ہسپتال پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو دل کی تکلیف کے بعد قومی ادارہ برائے امراض قلب لے جایا گیا۔ ان کا ہسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیاگیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لےجایاگیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ خیریت سے ہیں اور اپنے گھر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ رحم۔۔ کورونا تعلیمی اداروں تک پہنچ گیا۔ صورتحال سنگین، فوری بند کرنے کے احکامات