(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کارکنوں پر تشددکی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کے رویے اور پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں،آنسو گیس کے شیل برسائے گئے،تم نے شہر کے منہ پر کالک ملنے کی کوشش کی ہے،وزیراعظم صاحب ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہیگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا بھیجا ہوا آئی جی جی سندھو دیش کا کمشنر دکھائی دیتا ہے، اسے معطل کیا جائے، وزیراعظم صاحب فیصلہ کریں پاکستان توڑنے والوں کیساتھ ہیں یا بچانے والوں کے،وزیراعظم صاحب کراچی آپ کا انتظار کر رہا ہے، آپ کو یہاں آنا چاہئے،کنونیئر ایم کیو ایم نے کہاکہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے ورنہ اس پر شہر کے دروازے بند کردیں گے،پیپلزپارٹی نے دوبارہ ان کو للکارا ہے جو کئی بار ان کو گھر بھیج چکے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کے سکول جانے پر پابندی لگ گئی
خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہم احتیاط کررہے تھے،ہم جانتے ہیں جمہوریت ہمارے فیصلوں کے نتیجے میں موجود رہے گی،ہم جمہوریت کو پاکستان کی بقا کا واحد راستہ سمجھتے ہیں، قانون اگر ہماری مدد کو نہیں آئے گا کیا ہم قانون اپنے ہاتھ میں لیں،ہم قانون نافذ کرنے والوں کا انتظار کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے ایک ساتھی آنکھ ضائع ہو گئی ہے، شیل ان کی آنکھ پر لگا۔
انہوں نے کہاکہ کل یوم سیاہ ہے ، کیا کراچی اپنے بچوں کاسوگ بھی نہ منائے ، جو کچھ ٹنڈوالہ یار میں ہوا وہ خون ابھی خشک نہیں ہوا، اب تمہاری باری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر۔۔۔حکومت کا امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ۔۔!!