(24 نیوز)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن لینے کی وجہ پی ایس ایل ٹیموں کے ہوٹل میں ٹھہرنے کو قرار دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی طرح کے احتجاج کےخلاف نہیں، پی ایس ایل کے کئی کھلاڑی سی ایم ہاﺅس کے اطراف ہوٹلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خبردار کیا گیا تھا سکیورٹی کے باعث سی ایم ہاﺅس کے اطراف نہ جائیں، صورتحال ایسی ہوگئی کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: شدید برف باری۔۔۔سڑکوں پر کھڑے جانور منجمد ۔۔ویڈیو وائرل
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہی ہے، جہاں بین الاقوامی کھلاڑی ٹھہراتے ہیں وہاں ہائی سکیورٹی ہوتی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کا مقصد عوامی ایشوز سے توجہ ہٹانا ہے، ایم کیو ایم ریلی پریس کلب چلی جاتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا علاقہ بھی ریڈ زون ہے لیکن وہاں ایسی کارروائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر۔۔۔حکومت کا امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ۔۔!!