چین میں ٹرین کے اندرسر کے بالوں سے لٹکی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل،صارفین حیران

Jan 26, 2022 | 22:13:PM

(ویب ڈیسک)چین میں ٹرین کے اندراپنے سر کے بالوں سے لٹکتی ایک نوجوان خاتون کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی ٹرین کے اندر ہینگر کی طرح چھت سے لٹکی ہوئی ہے اور باقی مسافر کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔ اس نے اپنے سر کے بال ٹرین کی چھت میں مسافروں کے پکڑنے کیلئے لگائی گئی سلاخ سے باندھ رکھے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی اپنے بالوں کو ٹرین کے ڈبے کے اندر لگائی گئی دھات کی سلاخ سے باندھ کر جھولتی ہے جو کھڑے مسافروں کے پکڑنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ چھت سے لٹکتی لڑکی اپنے فون میں مگن ہے اور اس نے دونوں ٹانگیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر۔۔۔حکومت کا امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ۔۔!!
برطانوی اخبار کے مطابق یہ ایک روسی پہلوان لڑکی ہے جس کا نام دریناہے۔ یہ ویڈیو  چین کے شہر شنگھائی میں ایک ٹرین کے اندر بنائی گئی تھی۔اس کے بعد،نوجوان خاتون کو شنگھائی میٹرو حکام کا فون آیا جس میں اس سے پوچھا گیا کہ وہ کیا کر رہی ہے اور اس کے بال کیوں لٹک رہے ہیں۔دارینا نے کہا میں یہ مشق نصف سال سے کر رہی ہوں۔ میں سب کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک خطرناک چال تھی اور اسے آزمایا نہیں جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید برف باری۔۔۔سڑکوں پر کھڑے جانور منجمد ۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں