( ویب ڈیسک ) بہن نے بھائی کی شادی پر سب کو حیران کر دیا اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں،جب وہ اچانک سے شادی میں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون شہری اپنے بھائی کی شادی سے کچھ عرصہ پہلے نوکری کے سلسلے میں برطانیہ روانہ ہوئیں۔ بھائی سے معذرت کرنے کے بعد جب وہ برطانیہ پہنچی تو انہیں احساس ہوا کہ بھائی کی زندگی کے سب سے بڑے موقع پر ان کو بھائی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کسی کو بتائے بغیر شادی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
ضرور پڑھیں :بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے گانے کی یوٹیوب پر دھوم
اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد بھارت واپس آ کر بھائی کے ساتھ مل کر اپنے خاندان کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔جب دلہا سندھور لگانے ہی والا تھا عین اس وقت دلہے کی بہن پنڈال میں داخل ہوئی اور سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
بھائی بہن اور خاندان کے اس خوبصورت اور چونکا دینے والے ملاپ کو شادی میں شریک ایک خاتون شہری نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔ سوشل میڈیا Socialmedia پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے خوب سراہا اور ویڈیو کو ہزاروں لائکس اور ویوز ملے جبکہ صارفین نے کھل کر تبصرے بھی کیے۔