(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے علاقے صدر میں گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے تشدد کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دے دیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے متاثرہ بچی کو اسپتال میں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
پولیس کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ تشدد میں ملوث شیخ ندیم اور شیخ اکمل لاہور پولیس میں سب انسپکٹر ہیں۔