چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ بننے والی عادات ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) روزمرہ زندگی کی چند ایسی عادات جو کہ چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ بن سکتی ہیں۔
خوبصورت دکھنا ہر کسی کی دلی خواہش ہے جس کے لیے لوگ بہت کچھ استعمال کرتے ہیں اور بہت رقم بھی خرچ کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کے لیے بہت ساری مصنوعات beauty productsبھی استعمال کرتے ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی facebeauty کے لیے بہت زیادہ مصنوعات کا استعمال بھی بعض اوقات ہماری جلد کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ضرور پڑھیں :پہلا روزہ کب ہوگا؟
جلد کی حفاظت کا سارا فریم ورک ہماری چھوٹی چھوٹی عادات پر مشتمل ہوتا ہے۔ جلد اور بالوں کے ماہر آرتھی رگورام کے نزدیک رات کے وقت ہماری جلد ٹھیک ہو جاتی ہے اور حفاظت کے لیے کی گئی تمام مصنوعات کی تمام خوبیاں اچھی طرح جذب بھی کر لیتی ہے۔ سب سے زیادہ توجہ طلب ہمارا سونا ہے جو کہ کیل مہاسوں کو متحرک کر سکتا ہے۔
انڈیا ٹو ڈے سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ سوتے وقت کی جانے والی غلطیاں مہاسوں کو مزید بڑھاوا دے سکتی ہیں اس لیے مہاسوں سے بچنےکے لیے ہمیں صحیح طریقے سے سونا چاہیے۔ سوتے وقت کی جانے والی غلطیوں میں گندے تکیے کا استعمال، میک اپ makeup کو اتارے بغیر سونا، بالوں میں تیل لگا رہنے دینا، دھوئے بغیر تولیے کا استعمال کرنا، پیٹ کے بل سونا اور چہرہ دھوئے بغیر سونا شامل ہیں۔ اگر ان عادات سے ہم بچ جائیں تو ہم کیل مہاسوں سے محفوظ رہ سکتے ہٰیں۔