(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر شوہر کی نازیبا اور ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ پرعامرلیاقت کی نازیبا وڈیوزوائرل کرنےکاالزام ہے اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔