واٹر ورلڈ: پانی پر تیرتا شہر جو 50 ہزار لوگوں کا مسکن بن سکے گا

Jan 26, 2023 | 13:40:PM
واٹر ورلڈ: پانی پر تیرتا شہر جو 50 ہزار لوگوں کا مسکن بن سکے گا
کیپشن: پانی پر تیرتی یہ آبادی 25 ایکڑ کے آپس میں جڑے ہوئے پلیٹ فارمز پر مشتمل ہوگی جس میں بڑی اور چھوٹی عمارتیں ہوں گی
سورس: دی میگا ایجنسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی نے آج کے انسان کیلئے وہ سب کرنا ممکن بنا دیا ہے جس کے بارے میں اب سے پہلی صدی کا انسان شاید سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ ایسا ہی ایک اچھوتا رہائشی ماڈل بین الاقوامی ماہر تعمیرات اور ڈیزائنرز کی ای ٹیم  نے پیش کیا ہے جس کا ماڈل اور بلیوپرنٹس رواں سال وینس میں ہونے والی بین الاقوامی آرکیٹیکچر نمائش میں پیش کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اطالوی ایجنسی اور برطانوی ماہرین کی ٹیم ایک ایسا ماحول دوست رہائشی منصوبہ تیار کرنا ہے جو مستقبل ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آبادکاری کی سہولیات فراہم کرسکے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ شہر کی تصاویر کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ گول شکل میں موجود سفید رہائشی بلاک سمندر اور گھنے سرسبز جنگل کیساتھ قدرت اور جدت کا حسین امتزاج ہیں۔ یہاں موجود چھوٹے اور بڑے گھر جدید رہائشی سہولیات کیساتھ ایک جادوئی دنیا کا منظر پیش کرتے ہیں۔

اس منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی پر تیرتے یہ شہر ماحولیاتی تبدیلیوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے اور یہی ہمارے جدید مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔ پانی پر تیرتی یہ آبادی 25 ایکڑ کے آپس میں جڑے ہوئے پلیٹ فارمز پر مشتمل ہوگی جس میں بڑی اور چھوٹی عمارتیں ہوں گی۔ ان میں استعمال ہونے والا شیشہ سورج سے حاصل ہونے والی توانائی کو اس شہر کے استعمال کیلئے جمع کریں گے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ منصوبہ یہاں رہنے والوں کو صحت بخش طرز زندگی اور قدرتی تناظر میں سوچنے کا موقع دے گا۔ اس شہر تک پانی اور ہوا دونوں راستوں سے رسائی ممکن ہوگی۔

اس تعمیراتی شاہکار کو رواں برس وینس میں ہونیوالی بین الاقوامی آرکیٹیکچر نمائش میں پیش کیا جائے گا۔