خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

Jan 26, 2023 | 13:58:PM

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزرا سے حلف لیا، اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان سمیت صوبے کی اہم شخصیات اور معززین بھی موجود تھے۔صوبہ خیبر پختونخواء کی نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی اور اس حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

حلف اٹھانے والی نگران کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شفیع اللّٰہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہٰی اور عدنان جلیل بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

محکمۂ انتظامیہ کے مطابق نگران کابینہ میں خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی اور محمد علی شاہ بھی شامل ہیں۔

نگراں کابینہ کے ارکان آج سہ پہر تین بجے  گورنر ہاوس میں حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر پارٹی کا اہم اجلاس بلالیا

مزیدخبریں