بابر اعظم دوسری بار بہترین ون ڈے کرکٹر قرار، چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گزشتہ سال متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
بابر اعظم نے 2022ء کے دوران 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں 3 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
انہی اننگز میں مارچ کے آخر میں لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی 114 رنز کی یادگار باری بھی شامل تھی۔ بابر اعظم کو ملنے والے ایوارڈ سے متعلق کہا گیا ہے کہ ان سے قبل کسی پاکستان کرکٹر کو یہ اعزاز نہیں ملا تھا۔
Domination ????
— ICC (@ICC) January 26, 2023
For the second year in a row, the Pakistan star has taken home the ICC Men's ODI Cricketer of the Year Award ????#ICCAwards
آسٹریلیا جیسی مشکل ٹیم کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کیلئے یہ میچ جیتنا سیریز میں رہنے کیلئے لازمی تھا اور بابر اعظم نے اس وقت یہ بہترین اننگز کھیلی جب ان کے ملک کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
اس میچ میں گرین شرٹس نے 349 رنز کے بڑے ہدف کا شاندار تعاقب کیا اور صرف 4 وکٹیں کھو کر 6 گیندیں قبل ہی ہدف کو حاصل کرلیا تھا۔
پاکستان نے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق کی شان دار سنچریوں کی مدد سے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی تھی۔
Babar Azam is the ICC Men's ODI Cricketer of the Year for the second year in a row ✨#ICCAwards pic.twitter.com/JcTIEtwwPe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 26, 2023
اس میچ میں بابر اعظم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا، انہوں نے صرف 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی جو کہ ون ڈے کرکٹ میں ان کی اب تک کی تیز ترین اننگز ہے، میچ میں تاریخی کامیابی پر کپتان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال بھی آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
گزشتہ سال انہوں نے صرف 6 ایک روزہ میچز کھیلے جن میں انہوں نے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے تھے جس کے بعد وہ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے تھے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے آئی سی سی کے اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، بابر اعظم کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں اور پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کیلئے مشعل راہ ہیں۔
Double delight for Babar Azam ????
— ICC (@ICC) January 26, 2023
After being named the ICC Men's ODI Cricketer of the Year, the Pakistan star bags the Sir Garfield Sobers Trophy for the ICC Men's Cricketer of the Year ????#ICCAwards
چیئرمین پی سی بی نے حارث رؤف، محمد رضوان اور ندا ڈار کو بھی مینز اور ویمن کی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔