بھارت کیساتھ کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی: حنا ربانی کھر

Jan 26, 2023 | 16:18:PM

 اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کا کہنا ہے کہ سابقہ دورِ حکومت میں بیک ڈور ڈپلومیسی ہو رہی تھی، بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی، بیک ڈور ڈپلومیسی نتیجہ خیز ہو تو ضرور ہونی چاہیے، بھارت کے ساتھ تجارت پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

  سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں اور نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں۔ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ ہمیں سیاست کے بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔

مزیدخبریں