پاکستان میں جنگلی سانبھڑ کی موت

Jan 26, 2023 | 16:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان میں جنگلی سانبھڑ کی موت
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان اعجاز )ظفروال میں سرحدی گاوں دیولی میں جنگلی سانبھڑ مر گیا ۔سانبھڑ جنگلی ہرن پاڑہ اور نیل گائے کی باہمی نسل سے ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانبھڑ رکھ چناکھی جنگل سے بھٹکتا ہوا مقامی آبادی میں گھس آیا ۔ آوارہ کتوں کے پیچھا کرنے پر سانبھڑ گھبرا گیا اور  ڈر کےمرگیا ۔

واضح رہے کہ اس جنگلی جانور کا دل بہت زیادہ بھاگنے اور گھبرانے سے پھٹ جاتا ہے اور ان کی موت ہو جاتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:خدا سے جو بھی مانگو گے خدا عطا کرے گا‘ ڈرامہ قلندر ایک معاشرتی کہانی

 محکمہ وائلڈ لائف نے سانبھڑ کے مردہ جسم سے نمونے حاصل کرکے مقامی افراد کو سانبھڑ دفن کرنے کی اجازت دے دی ۔ جنگلی سانبھڑ کو گڑھا کھود کر مٹی میں دبا دیا جاے گا ۔