45 سالہ شخص کی18 سالہ نوجوان بننےکی انوکھی خواہش

Jan 26, 2023 | 17:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: 45 سالہ شخص کی18 سالہ نوجوان بننےکی انوکھی خواہش
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )40 سال کی عمر کے بعد جسمانی افعال تیزی سے تنزلی کے شکار ہونے لگتے ہیں مگر ایک شخص ہر سال کروڑوں روپے خرچ کرکے خود کو ہمیشہ نوجوان رکھنا چاہتا ہے۔برائن جانسن نامی 45 سالہ شخص ایک بائیو ٹیک کمپنی کا سی ای او ہے جو اپنے جسم کو 18 سال کی عمر جیسا بنانا چاہتا ہے۔ وہ 2021 سے ہر سال لاکھوں ڈالرز اس مقصد کے لیے خرچ کررہے ہیں۔

بین القوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے برائن جانسن نے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ پراجیکٹ بلیو پرنٹ کا آغاز کیا اور انہیں توقع ہے کہ عمر بڑھنے کے باوجود وہ اپنے اعضا اور صحت کو 18 سال کی عمر جیسا بناسکیں گے۔

اس مقصد کے لیے برائن جانسن 2023 میں 20 لاکھ ڈالرز (46 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کریں گے اور اس تجربے کے ابتدائی نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ عمر کو ریورس کرنے کی کنجی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کا شاندار فیچر متعارف کرا دیا

ڈاکٹروں کے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ 45 سالہ برائن جانسن کے دل کی عمر 37 سال اور جلد کی عمر 28 سال کے فرد جتنی ہوچکی ہے جبکہ پھیپھڑوں کی گنجائش 18 سالہ نوجوان جیسی ہوگئی ہے۔

پراجیکٹ بلیو پرنٹ کے سربراہ 29 سالہ ڈاکٹر اولیور زولمین ہیں اور ان کی ٹیم میں 30 سے زیادہ طبی ماہرین شامل ہیں۔

ابھی یہ پروگرام تجرباتی مرحلے سے گزر ررہا ہے اور اس میں مسلسل تبدیلیاں لائی جارہی ہیں مگر برائن جانسن کے لیے غذا، سپلیمنٹس، ورزش اور جسمانی ٹیسٹوں کے معمولات کو طے کیا گیا ہے۔

برائن جانسن صبح 5 بجے دن کا آغاز 2 درجن سپلیمنٹس سے کرتے ہیں جبکہ ان کی غذا ٹھوس اور نرم غذاؤں پر مشتمل ہوتی ہے۔