موسیٰ الہیٰ کیخلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

Jan 26, 2023 | 18:13:PM
موسی الہیٰ کیخلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے موسی الہٰی کے سیکیورٹی گارڈز نے چند روز پہلے کوٹلہ کے سول ہسپتال میں شدید ہوائی فائرنگ کی تھی۔

جس کی پاداش میں موسی الہٰی اور اسلحہ برداروں کیخلاف دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مذکورہ مقدمہ تھانہ ککرالی میں درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی موسی الہٰی کیخلاف ایک مبینہ آڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کے معالمے پر ایک خاتون رکن اسمبلی کو غائب کرنے کی بات کررہے تھے۔