ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے پر مفتاح اسماعیل کا بھی بیان آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )سابق وزیر خزانہ اور اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے ناقد مفتاح اسماعیل نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کو فری فلوٹ کرنے کے اقدام کو بہترین قرار دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر کو فلوٹ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے،انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کو لانا مسائل کے حل کی طرف پیش رفت ہے ۔
سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈالرکو فری فلوٹ کرنے سے قیمتو ں پر پریشر آئے گا ، مگر یہ ضروری تھا، میں یہ بات پہلے سمجھ گیا تھا، لیکن لوگوں کو اب سمجھ آیا ہے ۔