وزارت پٹرولیم نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Jan 26, 2023 | 18:43:PM

(24 نیوز) وزیر مملکت برائے  پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مارچ میں پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما  مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مارچ میں تمام کمرشل ڈیلز پر دستخط ہوجائیں گے، اگلی سردیوں کیلئے روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیاجائےگا۔

وزیر  پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ساتھ اسی کرنسی میں تجارت ہو سکتی ہے جو ہمارے پاس زیادہ ہو، کس کرنسی میں تجارت ہوگی اس سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے۔ 

مزیدخبریں