محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور کہر کی پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید سرداور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ملک کے بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ کہر پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی توقع ہے، مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا ، خطہ پو ٹھو ہا ر میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے ۔