فواد چودھری کو مہینہ پہلے پکڑ لیتے تو اسمبلیاں بچ جاتیں،پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ "ہلکے پھلکے انداز" میں فوادچودھری کی گرفتاری میں تاخیر کا شکوہ کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو مبینہ طور پر پرویز الٰہی اور ایک شخص کی ہے جس میں وہ پنجابی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں، فون پر موجود شخص کا احوال معلوم کرنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فواد چودھری کو بہت تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے ، اگر انہیں مہینہ پہلے گرفتار کیا گیا ہوتا تو اسمبلیاں بچ جاتیں، جس پر دوسری طرف موجود شخص کھلھلا کر ہنس پڑتا ہے،پرویز الٰہی ہنستے ہوئے کہتے ہیں ہمارے اوپر زور ڈالا ہوا ہے، اس موٹے کو پکڑو،دوسری طرف موجود شخص کہتا ہے کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔
پرویز الٰہی نے اپنی گفتگو کے دوران پنجابی زبان کی سب سے زیادہ دی جانے والی وہ دو گالیاں بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا