چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو یہ نہیں کہا پی ٹی آئی چھوڑیں توجیل سے باہر ہوں گے: سالک حسین

Jan 26, 2024 | 00:41:AM

(24 نیوز) چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو یہ نہیں کہا پی ٹی آئی چھوڑیں توجیل سے باہر ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کویہ نہیں کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑیں توجیل سے باہر ہوں گے،شجاعت حسین کو آج بھی پرویزالٰہی کی فکرہے، والدہ کی جگہ شخصیت مدمقابل ہو تو مشکل ہے لیکن جس دن شجاعت حسین کو پارٹی سے ہٹانے کی کوشش ہوئی تو راہیں جدا ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی تقدیر بدلے گی؟ آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کر دیا

ایک انٹر ویو میں سالک حسین نے کہا کہ میں نے پھوپھو سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے اردگردلوگ نہیں چاہتے، گجرات میں مونس الٰہی کا 50 ایکڑ کا گھر ہے لیکن وہاں رہنے کی بجائے یہاں صرف شافع حسین کو تنگ کرنے کے لئے آئے ہیں، ہمارا ان سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں، گھر والے کیس پرشجاعت صاحب نے خود سائن کیے، یہاں18 کمرے ہیں، شافع حسین کو دوسرا کمرہ چاہیے تھا تو مونس الٰہی کا کمرہ کھولا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو پرویزالٰہی کر رہے ہیں وہ خود نہیں کررہے کسی اورکے لئے ہے، خاندان کی خواتین سے کاغذات چھیننے کی ویڈیو دیکھی تو افسوس ہوا لیکن میں کیا کر سکتا تھا، ان دنوں عثمان ڈار کی والدہ کا معاملہ چل رہا تھا تو انہوں نے سوچا ہم بھی کیمرہ لے کر عورت کارڈ استعمال کریں اور مظلوم بن کر ہمدردی لیں، وجاہت حسین نے ان کو کہابھی تھا آپ خود نہ جائیں وکیل کوبھیجیں۔

مزیدخبریں