اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے

Jan 26, 2024 | 10:03:AM

Read more!

پہلے بلے کے نشان پر قبضہ جمانے کے لیے کئی کردار اور نومولود جماعتیں سامنے آئیں ۔لیکن تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لیے جانے کے بعد یہ سمبل اب تک الیکشن کمیشن کے پاس محفوظ ہے تو اب تحریک انصاف بطور جماعت قبضہ جمانے کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں اس سلسلے کی پہلی اور سب سے زیادہ مضبوط کڑی ایک کانفرنس کی صور ت میں سامنے آئی ۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ اس کانفرنس کے روح رواح اکبر ایس بابر وہی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے بھی تحریک انصاف کو مختلف کیسز میں ناکوں چنے چبوائے۔ان کیسز میں فارن فنڈنگ کا کیس،انٹرپارٹی کیسز، سمیت دیگر کیسز شامل ہیں ۔اب جب تحریک انصاف نے الیکشن کا نشان لیا جا چکا ہے اور اکبر ایس بابر جن کا اسٹیٹس بانی رکن ہے اور یہ سپریم کورٹ نے بھی سماعت کے دوران تسلیم کیا ہے وہ پارٹی کے دوبارہ سے انتخابات کرانے کے اور پارٹی کی سربراہی حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے بانی ارکان اور سینئر قیادت جنہیں عمران خان نے سائڈ لائن کردیا تھا ان میں وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال ، سابق سینئر وائس چیئر مین سعید اللہ خان نیازی اور پنجاب چیپٹر کے صدر بانی صدر شامل انہوں نے آج اکبر ایس بابر کے ساتھ مل کر پاکستان تحریک انصاف تجدید عہد قومی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔جس میں کافی بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے وہ کارکنا ن شامل ہیں جنہیں پارٹی نے سائیڈ لائن کر دیا تھا۔ اس اجلاس میں ایک قرارداد پاس ہوسکتی ہے یا ہو چکی ہے کہ پارٹی میں نئے انتخابات کرائے جائیں اور اسوقت تک کےلیے عبوری قیادت منتخب کی جائے۔قومی کانفرنس پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر شیر بابر نے پارٹی کے بانی راہنماوں اور کارکنوں کی مشاورت کے نتیجے میں بلائی گئی ہے،اکبر بابر نے پی ٹی آئی کے بانی راہنما وںاور کارکنوں سے ملک گیر رابطے کئے تھے،ملک بھر سے بانی راہنماوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا فوری طورپرقومی کانفرنس بلانے کی تجویز پر اتفاق ہوا تھا۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

مزیدخبریں