(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافہ،انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔
دوران کاروبار ڈالر 37 پیسے سستا ہو نے سے انٹر بینک میں 279 روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور 279 روپے 67 پیسے برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 94 پیسے کا ہو گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 428 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 428 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں شروع،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی