جیتنے والے آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کو ہی جوائن کرنا ہوگا:بیرسٹر علی ظفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنمابیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت سے جیتنے والے آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کو ہی جوائن کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنمابیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتاہے،سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنا بنیادی حق قرار دیا ہے،امیدوار تین قسم کے ہوتے ہیں ،ایک پارٹی سے پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے والے امیدوار ہیں،دوسرے وہ جو پی ٹی آئی سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ان کے پاس پارٹی نشان نہیں۔تیسرے وہ ہیں جن کی پارٹی بھی نہیں ہے اور نشان بھی آزاد ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کی حمایت سے جیتنے والوں کو پی ٹی آئی کو ہی جوائن کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویزالٰہی کو سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے،پرویزالٰہی گجرات سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم،طاہر صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ عارف عباسی کی اپیل خارج کردی گئی ۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت میں جسٹس منصور نے ریمارکس دیے کہ انتخابات میں حصہ لینا بنیادی حق ہے، کسی شخص کو انتخابات کے بنیادی حق سے محروم کرکے سزا دے رہے ہیں۔