پاکستان کی چین سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پاکستان نے چین سے ایک سال کیلئے قرض موٴخر کرنے کی درخواست کی ہے اور چین کی جانب سے دو ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے،چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا۔
دو ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم نے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرضہ ادا کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے، چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔