حکومت کانیشنل سیونگ اسکیمز پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

Jan 26, 2024 | 15:13:PM

 (24نیوز)نیشنل سیونگ اسکیمز پر حکومت نے شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیا ۔

 اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 40 بیسز پوائنٹس کمی سے 16 فیصد کردی گئی،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 12 بیسز پوائنٹس کمی سے 15 فیصد اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 19 بیسز پوائنٹس کمی سے 14 اعشاریہ دو دو فیصد کردی گئی ہے ۔

 پنشن ،بہبود اور شہداء سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 16 اعشاریہ صفر آٹھ فیصد پر ہی برقرار رکھی گئی ہے  اور سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع ساڑھے 20 فیصد پر برقرار ہے ۔

 نیشنل سیونگ کی اسکیموں پر نئے ریٹ کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، یکم فروری سے فی لٹر پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟اہم خبر سامنے آ گئی

مزیدخبریں