مصنوعی ذہانت  پر مبنی ویڈیو تیار کرنے والا نیا ٹول متعارف

Jan 26, 2024 | 15:57:PM
مصنوعی ذہانت  پر مبنی ویڈیو تیار کرنے والا نیا ٹول متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوگل نے مصنوعی ذہانت  (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیو تیار کرنے والا نیا ٹول متعارف کرادیا ۔اس ٹول سے کیسے ویڈیو بنائی جاسکتی ہے؟


کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ Lumiere نامی اے آئی ویڈیو ٹول صارف کی تحریری ہدایات پر ویڈیوز تیار کرے گا۔ابھی یہ ٹول عام افراد کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ اس کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔اس ٹول کی مدد سے صارفین سادہ تحریری ہدایات کے ذریعے ہائی کوالٹی ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔

ضرور پڑھیں:یوٹیوب کی اجارہ داری ختم ،ٹک ٹاک زبردست فیچر لانے کو تیار

گوگل کا کہنا تھا کہ اس ٹول کے آزمائشی نتائج بہترین ثابت ہوئے ہیں۔کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ٹول ٹیکسٹ سے ویڈیو تو کرتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ تصاویر سے بھی ویڈیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ابھی گوگل کی جانب سے اس ٹول کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں مگر اس کے پراجیکٹ پیج کے مطابق یہ ایک اسپیس ٹائم diffusion ماڈل ہے۔

خیال رہے کہ ابھی ایسے اے آئی ٹولز دستیاب ہیں جن میں تحریری ہدایات سے تصاویر تیار کی جاسکتی ہیں مگر اب گوگل کی جانب سے ویڈیو کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے ٹول پر کام کیا جا رہا ہے۔