گوہر اعجاز کا پمز ہسپتال کیلئے40 بیڈزعطیہ، مریضوں کو کھانا فراہم کرنے کا اعلان

Jan 26, 2024 | 17:52:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و تجارت گوہر اعجاز نے پمزہسپتال کی ایمرجنسی کیلئے 40 بیڈز عطیہ ،آئندہ ہفتے سے مریضوں اور لواحقین کو کھانا فراہم کرنے کا اعلان دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و تجارت گوہر اعجاز اور وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پمزہسپتال کا دورہ کیا،دونوں وفاقی وزرانے ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا،گوہر اعجاز کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال کی ایمرجنسی کیلئے 40 بیڈز عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
گوہر اعجاز نے کہاکہ آئندہ ہفتے سے تمام مریضوں اور لواحقین کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا،جلد پمز کیلئے ایک فارمیسی کا آغاز کیا جائے گا جس میں تمام ضروری ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے گوہر اعجاز کے ان اقدامات کو سراہا،وزیر صحت نے کہاکہ گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا چارج لینے کے بعد پمز ہسپتال کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں، پمز ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے ،بارہ سے پندرہ ہزار مریض روزانہ علاج کیلئے آتے ہیں ۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ پمز ہسپتال میں صفائی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہے ہیں، مریضوں کو کوالٹی آف سروس ادویات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزیز بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن آئے گی تو مہنگائی کو مٹائےگی: نوازشریف

مزیدخبریں