کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت، کمرشل بنکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کمرشل بنکنگ سرکل اسلام آباد نے غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف بڑی کارروائی کی۔
اس دوران غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے کروڑوں کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ملزمان سے برآمد کرنسی کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جنہیں کلر سیداں روات سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: اے این پی کے رہنما قطب خان کا بیٹا اسلام آباد میں قتل
ملزمان سے ملنے والی رقم میں 40650 یورو، 3050 امریکی ڈالر، 1515 برطانوی پاؤنڈ اور 2330 سعودی ریال، 2900 درہم، 715 ترکش لیرا، 261 ملائشین رنگٹ اور 57 لاکھ روپے پاکستانی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اختر اور فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے اور وہ حکام کو موجود کرنسی کے حوالے سے مطمئن نہ کرسکے جن کیخلاف 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔