(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف ووٹ مانگنے والوں کو جلسہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف پر تنقید کرنے والوں کے آس پاس ن لیگ کے منصوبے ہوتے ہیں، نوازشریف کے خلاف ووٹ مانگنے والوں کو جلسہ کرنے میں بھی مشکل ہوتی ہے، ن لیگ کو کارکردگی بتانے کی ضرورت نہیں، ہر منصوبہ پر نوازشریف کا نام لکھا ہے، کام کیا ہو تو تنقید کرنے کی ضرورت پڑتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: گوہر اعجاز کا پمز ہسپتال کا دورہ، مفت ادویات ، کھانا فراہم کرنے کا اعلان
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ مجھے تو نوازشریف کے منصوبے گنوانے سے فرصت نہیں ملتی، نوازشریف پر تنقید کرنے والوں کے صوبہ کے سکولوں میں مویشی بندھے ہیں، لوگ کہہ رہے ہیں ’او شیر ہن آجا بہت تباہی ہوگئی اے‘ تکلیف میں گھرے عوام آج نوازشریف کو آواز دے رہے ہیں، کوئی آیا اور انتقام لےکرچلتا بنا، کوئی جیلوں میں پھینک کر چلتا بنا، سیاسی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کو سیاست کے لیے رکھا ہوا ہے، عثمان بزدار کو بتانا پڑتا تھا میں پنجاب کا شہبازشریف لگا ہوا ہوں۔